اشاعتیں

جون, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بلیک میل حصّہ اول

تصویر
    حصّہ اوّل چیپٹر ون   رخسانہ کی حالت پھر سے غیر ہوتی جارہی تھی۔ اُس کے دل کی دھڑکنیں خطرناک حد تک تیزرفتاری سے دھڑک رہی تھی اور اُس اس مصیبت سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ارشد بستر پہ لیٹتے ہے سو گیا تھا لیکن نیند رُخسانہ کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ بار بار اُس کے زہن میں وہی ایک منظر رہ رہ کر آجاتا تھا جب پرسوں رضوی صاحب دندناتے ہوئے اُس کے آفس میں گھُس آئے تھے اور اُس کے ٹیبل پر مسز درانی کا فائل تقریبا پھینکتے ہوئے اُس سے اُس انشورنس ڈاکومنٹس میں ہیر پھیر کرنے کی وجہ پوچھی تھی۔ رضوی صاحب نے اُسے اپنی حرکت کی وضاحت کرنے کے لئے دو دن کی مہلت دی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ اُس کی حرکت غیرقانونی اور کمپنی کے سراسر نقصان میں تھی اور یہ کہ اُسے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی ہوسکتی ہے۔    پانچ سال کی نوکری میں پہلی بار اُنہوں نے کسی کی انشورنس فائل کو تھوڑی بہت مینوپولیٹ کی تھی اور پہلی بار ہی میں پکڑے گئے تھے۔ اگرچہ اُس کی یہ حرکت کمپنی کے مفادات کے خلاف اور غیرقانونی بھی تھی، لیکن اس سے کم از کم مسز دُرانی کا ف...